4 اشعار

کس کے آگے جا کے سر پھوڑوں الٰہی کیا کروں؟

Kis ke aage ja ke sar phodun ilahi kya karun?

کس کے آگے جا کے سر پھوڑوں الٰہی کیا کروں؟

«کس کے آگے جا کے سر پھوڑوں الٰہی کیا کروں؟» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

وہ تو سنتا ہی نہیں میں داد خواہی کیا کروں؟کس کے آگے جا کے سر پھوڑوں الٰہی کیا کروں؟

مجھ گدا کو دے نہ تکلیف حکومت اے ہوس!چار دن کی زندگی میں بادشاہی کیا کروں؟

مجھ کو ساحل تک خدا پہنچائے گا اے ناخدا!اپنی کشتی کی بیاں تجھ سے تباہی کیا کروں؟

وہ مرے اعمال روز و شب سے واقف ہے امیرپیش خالق ادعائے بے گناہی کیا کروں؟

— امیر مینائی