7 اشعار

میں رو کے آہ کروں گا جہاں رہے نہ رہے

Main ro ke aah karunga jahan rahe na rahe

میں رو کے آہ کروں گا جہاں رہے نہ رہے

«میں رو کے آہ کروں گا جہاں رہے نہ رہے» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

میں رو کے آہ کروں گا جہاں رہے نہ رہےزمیں رہے نہ رہے آسماں رہے نہ رہے

رہے وہ جان جہاں یہ جہاں رہے نہ رہےمکیں کی خیر ہو یا رب مکاں رہے نہ رہے

ابھی مزار پر احباب فاتحہ پڑھ لیںپھر اس قدر بھی ہمارا نشاں رہے نہ رہے

خدا کے واسطے کلمہ بتوں کا پڑھ زاہدپھر اختیار میں غافل زباں رہے نہ رہے

خزاں تو خیر سے گزری چمن میں بلبل کیبہار آئی ہے اب آشیاں رہے نہ رہے

چلا تو ہوں پئے اظہار درد دل دیکھوںحضور یار مجال بیاں رہے نہ رہے

امیرؔ جمع ہیں احباب درد دل کہہ لےپھر التفات دل دوستاں رہے نہ رہے

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں