5 اشعار

جب خوبرو چھپاتے ہیں عارض نقاب میں

Jab khoob-roo chhupate hain aariz naqaab mein

جب خوبرو چھپاتے ہیں عارض نقاب میں

«جب خوبرو چھپاتے ہیں عارض نقاب میں» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے زاہدحسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

جب خوبرو چھپاتے ہیں عارض نقاب میںکہتا ہے حُسن میں نہ رہوں گا حجاب میں

بے قصد لکھ دیا ہے گِلہ اِضطراب میںدیکھوں کہ کیا وہ لکھتے ہیں خط کے جواب میں

دو کی جگہ دئیے مجھے بوسے بہک کے چارتھے نیند میں، پڑا اُنہیں دھوکا حساب میں

سمجھا ہے تو جو غیبتِ پیر مغاں حلال،واعظ، بتا یہ مسئلہ ہے کس کی کتاب میں؟

دامن میں اُن کے خوں کی چھینٹیں پڑیں امیربسمل سے پاس ہو نہ سکا اضطراب میں

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں