5 اشعار

سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ

Sarkati jaaye hai rukh se naqab aahista aahista

سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ

«سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہنکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ

جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ

شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ

سوال وصل پر ان کو عدو کا خوف ہے اتنادبے ہونٹوں سے دیتے ہیں جواب آہستہ آہستہ

وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیرؔ اور میں کہوں ان سےحضور آہستہ آہستہ جناب آہستہ آہستہ

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں