5 اشعار

دل کو طرز نگۂ یار جتاتے آئے

Dil ko tarz-e-nigah-e-yaar jatate aaye

دل کو طرز نگۂ یار جتاتے آئے

«دل کو طرز نگۂ یار جتاتے آئے» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

دل کو طرز نگۂ یار جتاتے آئےتیر بھی آئے تو بے پر کی اڑاتے آئے

بادشاہوں کا ہے دربار در پیر مغاںسیکڑوں جاتے گئے سیکڑوں آتے آئے

چھپ کے بھی آئے مرے گھر تو وو دربانوں کواپنی پازیب کی جھنکار سناتے آئے

روز محشر جو بلائے گئے دیوانۂ زلفبیڑیاں پہنے ہوئے شور مچاتے آئے

کیا کہیں گے کوئی محشر میں جو پوچھے گا امیرؔکیوں نہ بگڑی ہوئی باتوں کو بناتے آئے

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں