5 اشعار

اچھی گزر گئی ، بھلے رو کر گزر گئی

Achhi guzar gayi, bhale ro kar guzar gayi

اچھی گزر گئی ، بھلے رو کر گزر گئی

«اچھی گزر گئی ، بھلے رو کر گزر گئی» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

اچھی گزر گئی ، بھلے رو کر گزر گئیویسے بھی آدھی عمر تو سو کر گزر گئی

دامن کو چھوڑ ، اب مرے دل پر لگا کے دیکھبارش تو ۔۔۔۔۔ میرے داغ کو دھو کر گزر گئی

اک موج میرے سر میں سمانے کو آئی تھیمجھ کو مرے لہو میں بھگو کر گزر گئی

پھر کیوں نہ زندگی مجھے دھتکارتی پھرےجو موت مجھ کو مار کے ٹھوکر ، گزر گئی

میں چپ کھڑا تھا شور تمنا سے بے نیازدنیا مرے وجود سے ہو کر گزر گئی

— انجم سلیمی