5 اشعار

کیا ہے قصد تو سو بار سوچ ، حوصلہ کر

Kya hai qasd to sau baar soch, hausla kar

کیا ہے قصد تو سو بار سوچ ، حوصلہ کر

«کیا ہے قصد تو سو بار سوچ ، حوصلہ کر» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

کیا ہے قصد تو سو بار سوچ ، حوصلہ کریہ راہ عشق ہے ، دیوار سے بھی مشورہ کر

اسے گلی سے تہی دست مت گزرنے دےشبِ سیاہ کو میرا چراغ ہدیہ کر

دعا کے ساتھ مناسب ہے حیلہ جوئی بھیتو صرف تکیہء درویش پر نہ تکیہ کر

میں آسمان سے سورج اتار لاؤں گایہ خواب ہے تو مرے خواب پر بھروسہ کر

کبھی کلام تو کر اپنے اس فقیر کے ساتھمُجھے بھی رس بھرے دوچار لفظ صدقہ کر

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں