11 اشعار

چوپایہ

Chaupaya

چوپایہ

«چوپایہ» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

چوپایہاپنے بابا جانی کی یاد میں

انجم سلیمیپوٹہ پوٹہ ،انگلی انگلی

میں ہاتھوں پیروں سے چلنا سیکھ رہا ہوںبابا جانی

تو نے میرا ہاتھ پکڑ کرپیروں پر چلنا تو بتایا

پر ہاتھوں سے چلنے کی محنت نہ سکھائیمیں تیرا شہزادہ تھا

پر اس دنیا کا خادم ہوںپیٹھ پہ اس کا بوجھ اٹھا کر چلنا کتنا بھاری ہے

سوئے ہوئے بابا کی مٹیدیکھ سکے تو دیکھ مُجھے

کبڑا ہوتا جاتا ہوںرزق اور چابک والا ہاتھ مرا مالک ہے

اسی لئے تودو ہاتھوں اور دو پیروں سے چلنا سیکھتا جاتا ہوں

چوپایہ ہونے میں ایک سہولت ہےاب میں قدرے آسانی سے

دنیا اور دنیا داری کا بوجھ اٹھا کے چل سکتا ہوں

— انجم سلیمی