7 اشعار

خود اپنی ہی نظر سے گر کے چھوٹا ہوگیا ہوں

Khud apni hi nazar se gir ke chhota ho gaya hoon

خود اپنی ہی نظر سے گر کے چھوٹا ہوگیا ہوں

«خود اپنی ہی نظر سے گر کے چھوٹا ہوگیا ہوں» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 17 سیکنڈ ہے۔

خود اپنی ہی نظر سے گر کے چھوٹا ہوگیا ہوںجدا رہ کر بھی میں دنیا کا حصّہ ہوگیا ہوں

بہت بد شکل آوازیں ہیں میرے چاروں جانبجنہیں سن سن کے میں بھی ان کے جیسا ہو گیا ہوں

میں اپنے آپ سے بھی جھوٹ بولے جارہا تھاخود اپنے سامنے ہی رو کے سچا ہوگیا ہوں

یہ مہمانی زیادہ دیر چل سکتی نہیں تھیمیں اپنی میزبانی سے علیحدہ ہوگیا ہوں

نظر آتے نہیں ماں باپ بھی ،بچے بھی ،گھر بھیمیں اپنے عشق میں کیا اتنا انددھا ہوگیا ہوں

سمجھتے ہی نہیں احباب بھی جذبات میرےمیں تنہا تو نہیں لیکن اکیلا ہوگیا ہوں

اب اوروں کی زبانی سن رہا ہوں اپنی بابتکوئی دن پہلے میں ماضی کا قصہ ہو گیا ہوں

— انجم سلیمی