12 اشعار

نیند مبارک

Neend Mubarak

نیند مبارک

«نیند مبارک» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 9 سیکنڈ ہے۔

نیند مبارکخود ہی خود کو جھڑک جھڑک کر پوچھ رہا ہوں

الماری میں ٹنگا پڑا ہوںمجھے اتارو، سامنے والی جیب میں دیکھو

اس میں میری بچی کچھی تنہائی ہوگیمڑا تڑا کچھ میں بھی ہوں گا

گن کے بتاؤ، کتنا کتنا خود پر وہ سب خرچ کروں توکتنے روز نکال سکوں گا

کیا بولا؟ میں وہاں نہیں ہوں !!!دائیں بائیں والی جیبوں میں بھی جھانکو

تھوڑا بہت تو مل جاؤں گا.........اوہو

وہاں بھی ہو کا سناٹا ہے؟دیکھو ... تھوڑی زحمت ہوگی، اندر والی جیب ٹٹولو

اک دو سکے، اک دو نوٹ بھی مل جاؤں تو مجھے بتانابےمصرف مصروف دنوں کی تنہائی سے چھٹے لے کر

آج کے دن تو خود کو گلے لگا کر مل لوںمحفلیں اپنے اپنے گھروں میں جمی ہوئی ہیں

دیکھو یہ اچھا موقع ہےعید کا دن ہے

خود سے مل کر سوری کہہ لوں، قہقہے رو لوںآج تو اپنی تنہائی سے لپٹ کے سو لوں

بھرا ہوا ہوں، ہلکا ہولوں

— انجم سلیمی