7 اشعار

گنوا کے دل سا گہر درد سر خرید لیا

Ganwa ke dil sa gauhar dard-e-sar khareed liya

گنوا کے دل سا گہر درد سر خرید لیا

«گنوا کے دل سا گہر درد سر خرید لیا» آرزو لکھنوی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «پوچھا کہ ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح آرزو لکھنوی» میں 6 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

گنوا کے دل سا گہر درد سر خرید لیابہت گراں تھا یہ سودا مگر خرید لیا

امین عشق نے دل بے خطر خرید لیایہ آئنہ مع آئینہ گر خرید لیا

غضب تھا عشق کا سودا کہ اہل ہوش نے بھیجو کچھ نصیب تھا سب بیچ کر خرید لیا

بھلا ہو غم کی تنک ظرفیٔ طبیعت کااگرچہ بات گنوا دی اثر خرید لیا

رہ رضا میں ہے خونی کفن سے شان شہیدتو جان بیچ کے رخت سفر خرید لیا

جو دل کہے نہ کہوں وہ جو تو کہے وہ کہوںتو کیا ضمیر بھی اے حیلہ گر خرید لیا

تلاش عیش میں اے آرزوؔ ہے رنج ہی رنجستم نصیب یہ کیا درد سر خرید لیا

— آرزو لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں