6 اشعار

کہاں نبھ سکا بن کے انجان جانا

Kahan nibh saka ban ke anjaan jaana

کہاں نبھ سکا بن کے انجان جانا

«کہاں نبھ سکا بن کے انجان جانا» آرزو لکھنوی کا کلام ہے، جسے زین چوہدری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «پوچھا کہ ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح آرزو لکھنوی» میں 6 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

کہاں نبھ سکا بن کے انجان جاناجھجھکنا مرا ان کا پہچان جانا

نہ لہراتے آنسو نہ چاہت ٹپکتیادھر آنکھ ملنا ادھر جان جانا

وہ آنکھیں کٹیلی ہیں چتون نکیلییہ جانا بھی تو ہو کے انجان جانا

جو ایسا ہو کیا اس کو سمجھائے کوئیسمجھنے سے پہلے مرا جان جانا

وہ چاہے تو پھر رات کو دن بنا دےسکھا دے جو ان کو کہا مان جانا

کھلے آرزو وہ جو تم سے تو سمجھوکہ اک اجنبی ایک انجان جانا

— آرزو لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں