5 اشعار

پانی میں آگ دھیان سے تیرے بھڑک گئی

Paani mein aag dhyan se tere bhadak gayi

پانی میں آگ دھیان سے تیرے بھڑک گئی

«پانی میں آگ دھیان سے تیرے بھڑک گئی» آرزو لکھنوی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «پوچھا کہ ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح آرزو لکھنوی» میں 6 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

پانی میں آگ دھیان سے تیرے بھڑک گئیآنسو میں کوندتی ہوئی بجلی جھلک گئی

کب تک یہ جھوٹی آس کہ اب آئے وہ اب آئےپلکیں جھکیں پپوٹے تنے آنکھ تھک گئی

کھلنا کہیں چھپا بھی ہے چاہت کے پھول کالی گھر میں سانس اور گلی تک مہک گئی

آنسو رکے تھے آنکھ میں دھڑکن کا ہو براایسی تکان دی کی پیالی چھلک گئی

میری سنک بھی بڑھتی ہے ان کی ہنسی کے ساتھچٹکی کلی کہ پاؤں کی بیڑی کھڑک گئی

— آرزو لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں