5 اشعار

تڑپتے دل کو نہ لے اضطراب لیتا جا

Tadapte dil ko na le iztirab leta ja

تڑپتے دل کو نہ لے اضطراب لیتا جا

«تڑپتے دل کو نہ لے اضطراب لیتا جا» آرزو لکھنوی کا کلام ہے، جسے یادرفتگان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «پوچھا کہ ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح آرزو لکھنوی» میں 6 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

تڑپتے دل کو نہ لے اضطراب لیتا جاپٹک دے ساغر خالی شراب لیتا جا

وہ ہاتھ مار پلٹ کر جو کر دے کام تمامبڑے عذاب میں ہوں میں ثواب لیتا جا

وہ بن ہی گھر سے ہے اچھا سکون جس میں ملےمجھے بھی او دل خانہ خراب لیتا جا

ملے اک آہ کا وقفہ تو وقت پرشش حالہر اک سوال کا اپنے جواب لیتا جا

نقاب اٹھا کے کیا سامنا تو منہ کو نہ پھیردکھا کے خواب نہ آنکھوں سے خواب لیتا جا

— آرزو لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں