5 اشعار

حریف کوئی نہیں دوسرا بڑا میرا

Hareef koi nahin doosra bada mera

حریف کوئی نہیں دوسرا بڑا میرا

«حریف کوئی نہیں دوسرا بڑا میرا» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ یہ غم خون بہاراں نہ ہوا تھا سو ہوا اسعد بدایونی» میں 22 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

حریف کوئی نہیں دوسرا بڑا میراسدا مجھی سے رہا ہے مقابلہ میرا

مرے بدن پہ زمانوں کی زنگ ہے لیکنمیں کیسے دیکھوں شکستہ ہے آئنہ میرا

مرے خلاف زمانہ بھی ہے زمین بھی ہےمنافقت کے محاذوں پہ مورچہ میرا

میں کشتیوں کو جلانے سے خوف کھاتا نہیںزمانہ دیکھ چکا ہے یہ حوصلہ میرا

مرے سوال سے ہر شخص کو ملال ہواپہ حل کیا نہ کسی نے بھی مسئلہ میرا

— اسعد بدایونی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں