5 اشعار

یہ دھوپ چھاؤں کے اسرار کیا بتاتے ہیں

Ye dhoop chhaon ke asraar kya batate hain

یہ دھوپ چھاؤں کے اسرار کیا بتاتے ہیں

«یہ دھوپ چھاؤں کے اسرار کیا بتاتے ہیں» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

یہ دھوپ چھاؤں کے اسرار کیا بتاتے ہیںجو آنکھ ہو تو اسی کا پتہ بتاتے ہیں

یہ کون لوگ ہیں جو سارے کم عیاروں کوکبھی چراغ کبھی آئینہ بتاتے ہیں

کبھی وہ شخص اک ادنیٰ غلام تھا میرارفیق اب جسے اپنا خدا بتاتے ہیں

بہت سے لوگوں کو میں بھی غلط سمجھتا ہوںبہت سے لوگ مجھے بھی برا بتاتے ہیں

وہ کتنے چھوٹے ہیں اندازہ خود لگا لیجےجو اپنے آپ کو سب سے بڑا بتاتے ہیں

— اسعد بدایونی