5 اشعار

ہوا ہوس کے علاقے دکھا رہی ہے مجھے

Hawa hawas ke ilaqe dikha rahi hai mujhe

ہوا ہوس کے علاقے دکھا رہی ہے مجھے

«ہوا ہوس کے علاقے دکھا رہی ہے مجھے» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

ہوا ہوس کے علاقے دکھا رہی ہے مجھےگل گنہ کی مہک پھر بلا رہی ہے مجھے

ابھی نہ جاؤں گا میں دوسرے ستارے پرکہ یہ زمین ابھی راس آ رہی ہے مجھے

چراغ بھی مرا چہرہ ہے شب بھی میرا جسمتو پھر یہ خلق خدا کیوں جلا رہی ہے مجھے

سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ یہ ہوائے وجودجلا رہی ہے مجھے یا بجھا رہی ہے مجھے

گیاہ عشق بھی میری گل ہوس بھی مرےتو کیوں زمین تماشہ بنا رہی ہے مجھے

— اسعد بدایونی