5 اشعار

جلے چراغ بھلا کیسے تا سحر کوئی

Jale chiragh bhala kaise ta sahar koi

جلے چراغ بھلا کیسے تا سحر کوئی

«جلے چراغ بھلا کیسے تا سحر کوئی» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

جلے چراغ بھلا کیسے تا سحر کوئیہوا کے پاس نہیں دوسرا ہنر کوئی

ابھرتی ڈوبتی گزرے ہوئے وصال کی ناؤبدن کے بحر میں پڑتا ہوا بھنور کوئی

یہ دل جزیرہ کسی دھند کے غلاف میں ہےسو اب جہاز نہیں آئے گا ادھر کوئی

اداس چاند نے دریا کے در پہ دستک دیخوش آمدید کو بڑھنے لگا بھنور کوئی

کسی سوال کا چہرہ کسی خیال کا پھولنواح جاں میں کہاں حرف معتبر کوئی

— اسعد بدایونی