5 اشعار

جو عکس یار تہہ آب دیکھ سکتے ہیں

Jo aks-e-yar teh-e-aab dekh sakte hain

جو عکس یار تہہ آب دیکھ سکتے ہیں

«جو عکس یار تہہ آب دیکھ سکتے ہیں» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

جو عکس یار تہہ آب دیکھ سکتے ہیںعجیب لوگ ہیں کیا خواب دیکھ سکتے ہیں

سمندروں کے سفر سب کی قسمتوں میں کہاںسو ہم کنارے سے گرداب دیکھ سکتے ہیں

گزرنے والے جہازوں سے رسم و راہ نہیںبس ان کے عکس سر آب دیکھ سکتے ہیں

ہوا کے اپنے علاقے ہوس کے اپنے مقامیہ کب کسی کو ظفر یاب دیکھ سکتے ہیں

خفا ہیں عاشق و معشوق سے مگر کچھ لوگغزل میں عشق کے آداب دیکھ سکتے ہیں

— اسعد بدایونی