5 اشعار

کھلے ہیں دشت میں نفرت کے پھول آہستہ آہستہ

Khule hain dasht mein nafrat ke phool ahista ahista

کھلے ہیں دشت میں نفرت کے پھول آہستہ آہستہ

«کھلے ہیں دشت میں نفرت کے پھول آہستہ آہستہ» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

کھلے ہیں دشت میں نفرت کے پھول آہستہ آہستہسروں تک آتی ہے قدموں کی دھول آہستہ آہستہ

ابھی کچھ دن لگیں گے موسموں کا بھید پانے میںبدل جائیں گے یاروں کے اصول آہستہ آہستہ

زیاں کا کوئی رشتہ عمر بھر قائم نہیں رہتاسو مٹ جاتا ہے ہر شوق فضول آہستہ آہستہ

مجھے جرم ہنر مندی کا قائل ہونے دو پہلےمیں ہر الزام کر لوں گا قبول آہستہ آہستہ

یہ دھرتی ایک دن بنجر زمیں بن جائے گی جاناںگلابوں کی جگہ لیں گے ببول آہستہ آہستہ

— اسعد بدایونی