5 اشعار

کیوں مجھ کو گھنی چھاؤں میں مرنے نہیں دیتا

Kyun mujh ko ghani chhaon mein marne nahin deta

کیوں مجھ کو گھنی چھاؤں میں مرنے نہیں دیتا

«کیوں مجھ کو گھنی چھاؤں میں مرنے نہیں دیتا» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

کیوں مجھ کو گھنی چھاؤں میں مرنے نہیں دیتاکیوں دھوپ کی سرحد سے گزرنے نہیں دیتا

تھا میری اڑانوں سے پریشان جو پہلےاب مجھ کو زمینوں پہ اترنے نہیں دیتا

سچائی کا جلتا ہوا سورج مرا دشمنآنکھوں میں کوئی خواب ٹھہرنے نہیں دیتا

ملتا نہیں اب پہلے کی مانند وہ لیکنزنجیر تعلق بھی بکھرنے نہیں دیتا

اندازہ نہیں اس کو زمانے کی ہوا کااحوال بیاں بھی مجھے کرنے نہیں دیتا

— اسعد بدایونی