6 اشعار

میری نفرت بھی ہے شعروں میں مرے پیار کے ساتھ

Meri nafrat bhi hai sheron mein mere pyaar ke saath

میری نفرت بھی ہے شعروں میں مرے پیار کے ساتھ

«میری نفرت بھی ہے شعروں میں مرے پیار کے ساتھ» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

میری نفرت بھی ہے شعروں میں مرے پیار کے ساتھمیں نے لکھی ہے غزل جرأت اظہار کے ساتھ

اقتدار ایک طرف ایک طرف درویشیدونوں چیزیں نہیں رہ سکتی ہیں فن کار کے ساتھ

اک خلا دل میں بہت دن سے مکیں ہے اب تویاد گزرا ہوا موسم بھی نہیں یار کے ساتھ

بادبانوں سے الجھتی ہے ہوا روز مگرکشتیاں سوئی ہیں کس شان سے پتوار کے ساتھ

شہر میں جہل کی ارزانی ہے لیکن اب تکمیں ہی سمجھوتہ نہیں کرتا ہوں معیار کے ساتھ

میرے اشعار ہیں ناقد کے لئے کچھ بھی نہیںدرد کو میں نہیں لکھتا کبھی دشوار کے ساتھ

— اسعد بدایونی