7 اشعار

نہ احتجاج نہ آوارگی میں دیکھ مجھے

Na ehtejaj na awargi mein dekh mujhe

نہ احتجاج نہ آوارگی میں دیکھ مجھے

«نہ احتجاج نہ آوارگی میں دیکھ مجھے» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

نہ احتجاج نہ آوارگی میں دیکھ مجھےجو ہو سکے تو مری روشنی میں دیکھ مجھے

گل ہوس بھی ہے شاخ وصال کا حصہچراغ لالہ کی تازہ کلی میں دیکھ مجھے

وضاحتوں سے تو کچھ بھی سمجھ نہ پائے گاکبھی غبار کبھی تیرگی میں دیکھ مجھے

فضائے یاد میں تبدیلیاں نہیں ہوتیںجدید شخص پرانی گلی میں دیکھ مجھے

ستارہ تاب زمانے کی یادگار ہوں میںکسی ملال نہ شرمندگی میں دیکھ مجھے

میں ایک بوند سر نوک خار صحرا ہوںطلوع صبح دم آخری میں دیکھ مجھے

مرے بیان کے جاہ و جلال پر مت جامرے خیال کی پس ماندگی میں دیکھ مجھے

— اسعد بدایونی