7 اشعار

سیل گریہ کا سینے سے رشتہ بہت

Sail-e-girya kā sīne se rishta bahut

سیل گریہ کا سینے سے رشتہ بہت

«سیل گریہ کا سینے سے رشتہ بہت» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

سیل گریہ کا سینے سے رشتہ بہتیعنی ہیں اس خرابے میں دریا بہت

میں نے اس نام سے شام رنگین کیمیں نے اس کے حوالے سے سوچا بہت

دیکھنے کے لیے سارا عالم بھی کمچاہنے کے لیے ایک چہرا بہت

اس سے آگے تو بس خواب ہی خواب تھےمیں نے اس کو مجھے اس نے دیکھا بہت

میں بھی الجھا ہوں منظر کے نیرنگ سےمیرے پیروں سے لپٹی ہے دنیا بہت

رفتگاں کے قدم جیسے آہو کا رمجانے والوں کو رستوں نے روکا بہت

جنگجو معرکوں میں ہوئے سرخ روبستیاں بین کرتی ہیں تنہا بہت

— اسعد بدایونی