5 اشعار

سیاہ رات سے ہم روشنی بناتے ہیں

Siyah raat se hum roshni banaate hain

سیاہ رات سے ہم روشنی بناتے ہیں

«سیاہ رات سے ہم روشنی بناتے ہیں» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

سیاہ رات سے ہم روشنی بناتے ہیںپرانی بات کو اکثر نئی بناتے ہیں

کل ایک بچے نے ہم سے کہا بناؤ گھرسو ہم نے کہہ دیا ٹھہرو ابھی بناتے ہیں

ہم ایک اور ہی منظر کی تاک میں ہیں میاںیہ دھوپ‌ چھاؤں کے نقشے سبھی بناتے ہیں

مصوران فنا اپنے کینوس پہ کبھینہ کوئی شہر نہ کوئی گلی بناتے ہیں

ہم اس دیار میں زندہ ہیں جس کے سارے لوگکبھی فتیلہ کبھی لبلبی بناتے ہیں

— اسعد بدایونی