5 اشعار

ترا وصال ہے بہتر کہ تیرا کھو جانا

Tera visal hai behtar ki tera kho jaana

ترا وصال ہے بہتر کہ تیرا کھو جانا

«ترا وصال ہے بہتر کہ تیرا کھو جانا» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

ترا وصال ہے بہتر کہ تیرا کھو جانانہ جاگنا ہی میسر مجھے نہ سو جانا

یہ سب فریب ہے میں کیا ہوں میری چاہت کیاجو ہو سکے تو مری طرح تو بھی ہو جانا

ہنسی میں زخم چھپانے کا فن بھی زندہ ہےاسی خیال سے سیکھا نہ میں نے رو جانا

اداس شہر میں زندہ دلی کی قیمت کیابجا ہے میری ہنسی کا غبار ہو جانا

حسین تجھ سے زیادہ بھی ہیں زمانے میںبرا ہے آنکھ کا پابند رنگ ہو جانا

— اسعد بدایونی