5 اشعار

تھا مکان دل کسی اور کا پہ رہا بسا کوئی دوسرا

Tha makaan-e-dil kisi aur ka pe raha basa koi doosra

تھا مکان دل کسی اور کا پہ رہا بسا کوئی دوسرا

«تھا مکان دل کسی اور کا پہ رہا بسا کوئی دوسرا» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

تھا مکان دل کسی اور کا پہ رہا بسا کوئی دوسرامیں کسی کے ہجر میں مضطرب مجھے چاہتا کوئی دوسرا

ترا رنگ سب سے جدا سہی تری شکل سب سے حسیں مگرمرا مبتدا کوئی اور ہے مرا منتہا کوئی دوسرا

مرے لوگ گرد و غبار میں ترے یار تیرے دیار میںتو اسیر منزل شش جہت مرا راستہ کوئی دوسرا

میں ذرا سی بات پہ روٹھ کر تو نہیں گیا تری بزم سےمرے مہرباں کبھی سوچتا تھا معاملہ کوئی دوسرا

یہی آسماں مرا آسرا یہی خاک خلعت بے بہامری جائیداد جنوں جسے نہیں بانٹتا کوئی دوسرا

— اسعد بدایونی