5 اشعار

اس کی باتوں میں ہے شامل زندگانی کس قدر

Us ki baaton mein hai shamil zindagani kis qadar

اس کی باتوں میں ہے شامل زندگانی کس قدر

«اس کی باتوں میں ہے شامل زندگانی کس قدر» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

اس کی باتوں میں ہے شامل زندگانی کس قدرسادہ لفظوں میں ہیں پوشیدہ معانی کس قدر

کیا خبر تجھ کو مرے صحرا میں کتنی تشنگیعلم کیا مجھ کو ترے دریا میں پانی کس قدر

بہہ گئیں آخر کناروں پر کھڑی فصلیں تمامجوئے خوں میں ان دنوں آئی روانی کس قدر

ہجر کے لمبے سفر سے کیا ہوا حاصل لکھیںکس قدر ناکامیاں ہیں کامرانی کس قدر

گمشدہ موسم پلٹ کر پھر کبھی آتے نہیںیاد آتی ہیں مگر باتیں پرانی کس قدر

— اسعد بدایونی