5 اشعار

زمیں کو آسماں لکھا گیا ہے

Zameen ko aasman likha gaya hai

زمیں کو آسماں لکھا گیا ہے

«زمیں کو آسماں لکھا گیا ہے» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

زمیں کو آسماں لکھا گیا ہےیقینوں کو گماں لکھا گیا ہے

جو کہنا تھا کبھی منہ سے نہ نکلاجو لکھنا تھا کہاں لکھا گیا ہے

اداسی کا قصیدہ اس برس بھیسر دیوار جاں لکھا گیا ہے

چراغوں کو ہواؤں کا پیمبرخموشی کو زباں لکھا گیا ہے

مرے لفظوں سے اتنی برہمی کیوںبہت کچھ رائیگاں لکھا گیا ہے

— اسعد بدایونی