9 اشعار

جنون شوق اب بھی کم نہیں ہے

Junoon-e-shauq ab bhi kam nahin hai

جنون شوق اب بھی کم نہیں ہے

«جنون شوق اب بھی کم نہیں ہے» اسرار الحق مجاز کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

جنون شوق اب بھی کم نہیں ہےمگر وہ آج بھی برہم نہیں ہے

بہت مشکل ہے دنیا کا سنورناتری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے

بہت کچھ اور بھی ہے اس جہاں میںیہ دنیا محض غم ہی غم نہیں ہے

تقاضے کیوں کروں پیہم نہ ساقیکسے یاں فکر بیش و کم نہیں ہے

ادھر مشکوک ہے میری صداقتادھر بھی بد گمانی کم نہیں ہے

مری بربادیوں کا ہم نشینوتمہیں کیا خود مجھے بھی غم نہیں ہے

ابھی بزم طرب سے کیا اٹھوں میںابھی تو آنکھ بھی پر نم نہیں ہے

بہ ایں سیل غم و سیل حوادثمرا سر ہے کہ اب بھی خم نہیں ہے

مجازؔ اک بادہ کش تو ہے یقیناًجو ہم سنتے تھے وہ عالم نہیں ہے

— اسرار الحق مجاز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں