9 اشعار

رہ شوق سے اب ہٹا چاہتا ہوں

Rah-e-shauq se ab hata chahta hoon

رہ شوق سے اب ہٹا چاہتا ہوں

«رہ شوق سے اب ہٹا چاہتا ہوں» اسرار الحق مجاز کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

رہ شوق سے اب ہٹا چاہتا ہوںکشش حسن کی دیکھنا چاہتا ہوں

کوئی دل سا درد آشنا چاہتا ہوںرہ عشق میں رہنما چاہتا ہوں

تجھی سے تجھے چھیننا چاہتا ہوںیہ کیا چاہتا ہوں یہ کیا چاہتا ہوں

خطاؤں پہ جو مجھ کو مائل کرے پھرسزا اور ایسی سزا چاہتا ہوں

وہ مخمور نظریں وہ مدہوش آنکھیںخراب محبت ہوا چاہتا ہوں

وہ آنکھیں جھکیں وہ کوئی مسکرایاپیام محبت سنا چاہتا ہوں

تجھے ڈھونڈھتا ہوں تری جستجو ہےمزا ہے کہ خود گم ہوا چاہتا ہوں

یہ موجوں کی بے تابیاں کون دیکھےمیں ساحل سے اب لوٹنا چاہتا ہوں

کہاں کا کرم اور کیسی عنایتمجازؔ اب جفا ہی جفا چاہتا ہوں

— اسرار الحق مجاز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں