6 اشعار

ایک ہنگامہ بپا ہے مجھ میں

Ek hangama bapa hai mujh mein

ایک ہنگامہ بپا ہے مجھ میں

«ایک ہنگامہ بپا ہے مجھ میں» آزاد گلاٹی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج ان آنکھوں میں دیکھا تو ملا دشت خلا آزاد گلاٹی» میں 19 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

ایک ہنگامہ بپا ہے مجھ میںکوئی تو مجھ سے بڑا ہے مجھ میں

انکساری مرا شیوہ ہے مگراک ذرا زعم انا ہے مجھ میں

مجھ سے وہ کیسے بڑا ہے کہیےجب خدا میرا چھپا ہے مجھ میں

میں نہیں ہوں تو مرا کون ہے یہاتنے جنموں جو رہا ہے مجھ میں

وہی لمحے تو غزل چھیڑتے ہیںجن کی گم گشتہ صدا ہے مجھ میں

دشت ظلمات میں ہمراہ مرےکوئی تو ہے جو جلا ہے مجھ میں

— آزاد گلاٹی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں