5 اشعار

دشت وفا میں ٹھوکریں کھانے کا شوق تھا

Dasht-e-wafa mein thokarein khaane ka shauq tha

دشت وفا میں ٹھوکریں کھانے کا شوق تھا

«دشت وفا میں ٹھوکریں کھانے کا شوق تھا» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

دشت وفا میں ٹھوکریں کھانے کا شوق تھااب ہر قدم پہ اڑتی ہے کالی ہری ہوا

تنہا کہاں ہوں گو کہ یہاں کوئی بھی نہیںمجھ سے لپٹ کے سوتا ہے سایہ خفا خفا

ہیں گل مہر کے پیڑ بھی دریا بھی دھوپ بھیخاموش دیکھتا ہے ہر اک شے کو بے نوا

جینے کی راہ چھوڑ کے آگے نکل گیامنزل پکارتی رہی جاتا ہے سرپھرا

نغمہ بنا کے مجھ کو فضا میں اڑا دیااب میں کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤں تری صدا

— باقر مہدی