5 اشعار

ہزار چاہا لگائیں کسی سے دل لیکن (ردیف .. ا)

Hazaar chaha lagayein kisi se dil lekin (radeef .. a)

ہزار چاہا لگائیں کسی سے دل لیکن (ردیف .. ا)

«ہزار چاہا لگائیں کسی سے دل لیکن (ردیف .. ا)» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مجھے دشمن سے اپنے عشق سا ہے باقر مہدی» میں 24 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ہزار چاہا لگائیں کسی سے دل لیکنبچھڑ کے تجھ سے ترے شہر میں رہا نہ گیا

کبھی یہ سوچ کے روئے کہ مل سکے تسکیںمگر جو رونے پہ آئے تو پھر ہنسا نہ گیا

کبھی تو بھول گئے پی کے نام تک ان کاکبھی وہ یاد جو آئے تو پھر پیا نہ گیا

سنایا کرتے تھے دل کو حکایت دوراںمگر جو دل نے کہا ہم سے وہ سنا نہ گیا

سمجھ میں آنے لگا جب فسانۂ ہستیکسی سے حال دل زار پھر کہا نہ گیا

— باقر مہدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں