5 اشعار

عشق کی ساری باتیں اے دل پاگل پن کی باتیں ہیں

Ishq ki saari baatein ae dil paagal-pan ki baatein hain

عشق کی ساری باتیں اے دل پاگل پن کی باتیں ہیں

«عشق کی ساری باتیں اے دل پاگل پن کی باتیں ہیں» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

عشق کی ساری باتیں اے دل پاگل پن کی باتیں ہیںزلف سیہ کے سائے میں بھی دار و رسن کی باتیں ہیں

ویرانوں میں جا کے دیکھو کیسے کیسے پھول کھلے ہیںدیوانوں کے ہونٹوں پر اب سرو و سمن کی باتیں ہیں

کل تک اپنے خون کے آنسو مٹی میں مل جاتے تھےآج اسی مٹی سے پیدا نظم چمن کی باتیں ہیں

ٹھوکر کھاتے پھرتے ہیں اک صبح یہاں اک شام وہاںآوارہ کی ساری باتیں کوہ و دمن کی باتیں ہیں

دیکھیں کب کرنیں ابھریں گی دیکھیں کب تارے ڈوبیں گےہجر کی شب میں اب تک یارو صبح وطن کی باتیں ہیں

— باقر مہدی