7 اشعار

اوروں پہ اتفاق سے سبقت ملی مجھے

Auron pe ittifaq se sabqat mili mujhe

اوروں پہ اتفاق سے سبقت ملی مجھے

«اوروں پہ اتفاق سے سبقت ملی مجھے» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مجھے دشمن سے اپنے عشق سا ہے باقر مہدی» میں 24 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

اوروں پہ اتفاق سے سبقت ملی مجھےبھولے سے سرکشی کی روایت ملی مجھے

غیروں کی دوستی سے کسے ہمدمی ملیسب سے بچھڑ کے اپنی رفاقت ملی مجھے

شہروں میں بھی سراب کی تحریر پڑھ سکانا بینا فلسفی کی بصارت ملی مجھے

بس میرا ذکر آتے ہی محفل اجڑ گئیشیطاں کے بعد دوسری شہرت ملی مجھے

دنیا میں روز حشر کا ہنگام دیکھ کرمحجوب سر برہنہ قیامت ملی مجھے

کچھ دل خراش شعر کہے اور چل بساہاں زندگی میں اتنی ہی مہلت ملی مجھے

سوچا تھا اپنے عہد کا اک مرثیہ لکھوںباقرؔ غزل ہی کہنے کی فرصت ملی مجھے

— باقر مہدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں