6 اشعار

کون بھلا یہ کہتا ہے خود آ کے ہم کو منائیں آپ

Kaun bhala yeh kehta hai khud aa ke hum ko manayein aap

کون بھلا یہ کہتا ہے خود آ کے ہم کو منائیں آپ

«کون بھلا یہ کہتا ہے خود آ کے ہم کو منائیں آپ» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

کون بھلا یہ کہتا ہے خود آ کے ہم کو منائیں آپٹوٹا دل اب کیسے جڑے گا سچی قسمیں نہ کھائیں آپ

پتھر سینے پر رکھ لیں گے جیتے جی جائیں گےآپ کو قاتل کون کہے گا کیوں ناحق گھبرائیں آپ

راہ وفا پر چلتے چلتے اپنی عظمت بھول گئے تھےچھوڑی ہم نے رسم پرستش اب نہ کرم فرمائیں آپ

سحر کیا اعجاز کیا ہے درد کا شعلہ برف بنا ہےترک محبت ہم کو مبارک کیوں ناحق پچھتائیں آپ

جوش جنوں کا دور نہیں ہے دل کے سکوں کا دور نہیں ہےغم ہے نیا کیسے کم ہوگا آئیں آپ نہ آئیں آپ

تشنہ لبی کچھ اور بڑھی ہے مے خواری کی دھوم مچی ہےآخر ہم سے رند بلاکش کیسے پیاس بجھائیں آپ

— باقر مہدی