7 اشعار

خبر سنے گا مری موت کی تو خوش ہوگا

Khabar sunega meri maut ki to khush hoga

خبر سنے گا مری موت کی تو خوش ہوگا

«خبر سنے گا مری موت کی تو خوش ہوگا» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

خبر سنے گا مری موت کی تو خوش ہوگاکہ اب تو جا کے دوانے کو چین آئے گا

ملیں گے مجھ سے کہیں اچھے جاں نثار تجھےمگر کبھی تو مرا ذکر آ ہی جائے گا

نہ ایسا ہو مگر ایسا ہوا تو کیا ہوگاسکوں تلاش کرے گا کہیں نہ پائے گا

عجیب دور ہے کچھ بھی یہاں پہ ممکن ہےجو یاد رکھنا بھی چاہا تو بھول جائے گا

زمانہ گزرے گا ٹوٹیں گے سیکڑوں رشتےپھر ایک شخص فسانہ مرا سنائے گا

کوئی ہنسے گا دوانے کی زندگی پہ مگرکسی کی آنکھ میں اک اشک آ ہی جائے گا

نہ دوستوں کی شکایت نہ دشمنوں کا گلایہ سوچتا ہوں کسے کون اب منائے گا

— باقر مہدی