10 اشعار

کوئی حرف نفی نہ کام آیا (ردیف .. ی)

Koi harf-e-nafi na kaam aaya (radeef .. i)

کوئی حرف نفی نہ کام آیا (ردیف .. ی)

«کوئی حرف نفی نہ کام آیا (ردیف .. ی)» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

کوئی حرف نفی نہ کام آیاکتنی سچی تھی دوستی اپنی

ٹھوکریں کھا کے کے سرخ رو ٹھہرااک دعا ہے یہ زندگی اپنی

اب کہاں ہے کوئی حریف اپناخوب ڈرتی ہے بے کسی اپنی

کیسے تاریخ کو بھلا ڈالوںخوں میں ڈوبی ہے یہ صدی اپنی

کچھ نہ کھاتا ہوں کچھ نہ پیتا ہوںبھوکی سوتی ہے مفلسی اپنی

خالی بوتل تکا ہی کرتی ہےکتنی پیاسی ہے مے کشی اپنی

شاید اپنا خدا تراش لیااب کہاں ہے وہ بندگی اپنی

شاید اقبالؔ سے ڈری ہوگیپہلے سرشار تھی خودی اپنی

سارے الفاظ ساتھ چھوڑ گئےسادہ کاغذ ہے شاعری اپنی

کارواں چھوڑ کے وہ آیا ہےاک مسافر ہے رہبری اپنی

— باقر مہدی