5 اشعار

محفلوں میں جا کے گھبرایا کیے

Mehfilon mein ja ke ghabraya kiye

محفلوں میں جا کے گھبرایا کیے

«محفلوں میں جا کے گھبرایا کیے» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

محفلوں میں جا کے گھبرایا کیےدل کو اپنے لاکھ سمجھایا کیے

یاس کی گہرائیوں میں ڈوب کرزخم دل سے خود کو بہلایا کیے

تشنگی میں یاس و حسرت کے چراغغم کدے میں اپنے جل جایا کیے

خود فریبی کا یہ عالم تھا کہ ہمآئینہ دنیا کو دکھلایا کیے

خون دل عنوان ہستی بن گیاہم تو اپنے ساز پر گایا کیے

— باقر مہدی