5 اشعار

اعتبار نظر کریں کیسے

Aitbar-e-nazar karein kaise

اعتبار نظر کریں کیسے

«اعتبار نظر کریں کیسے» باقی صدیقی کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو باقی صدیقی» میں 25 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

اعتبار نظر کریں کیسےہم ہوا میں بسر کریں کیسے

تیرے غم کے ہزار پہلو ہیںبات ہم مختصر کریں کیسے

رخ ہوا کا بدلتا رہتا ہےگرد بن کر سفر کریں کیسے

خود سے آگے قدم نہیں جاتامرحلہ دل کا سر کریں کیسے

ساری دنیا کو ہے خبر باقیؔخود کو اپنی خبر کریں کیسے

— باقی صدیقی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں