6 اشعار

رسم سجدہ بھی اٹھا دی ہم نے

Rasm-e-sajda bhi utha di hum ne

رسم سجدہ بھی اٹھا دی ہم نے

«رسم سجدہ بھی اٹھا دی ہم نے» باقی صدیقی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو باقی صدیقی» میں 25 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

رسم سجدہ بھی اٹھا دی ہم نےعظمت عشق بڑھا دی ہم نے

جب کوئی تازہ شگوفہ پھوٹاکی گلستاں میں منادی ہم نے

جب چمن میں نہ کہیں چین ملاباب زنداں پہ صدا دی ہم نے

آنچ صیاد کے گھر تک پہنچیاتنی شعلوں کو ہوا دی ہم نے

خون دل سے در مے خانہ پرتیری تصویر بنا دی ہم نے

دل کو آنے لگا بسنے کا خیالآگ جب گھر کو لگا دی ہم نے

— باقی صدیقی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں