5 اشعار

بیتے ہوئے دنوں کی فضا یاد آ گئی

Beete hue dinon ki fiza yaad aa gayi

بیتے ہوئے دنوں کی فضا یاد آ گئی

«بیتے ہوئے دنوں کی فضا یاد آ گئی» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

بیتے ہوئے دنوں کی فضا یاد آ گئیوہ چاندنی وہ گھر وہ ہوا یاد آ گئی

جیسے کوئی پکار رہا ہو کہیں مجھےیہ آدھی رات کس کی صدا یاد آ گئی

تازہ تھا زخمِ ہجر تو تدبیر کچھ نہ کیاب لا علاج ہے تو دوا یاد آ گئی

وہ شکل دُور رہ کے بھی ہے کتنی مہرباںجب دل نے اُس کو یاد کیا یاد آ گئی

باصرِؔ کسی سے عہدِ وفا کر رہے تھے آجناگاہ پھر کسی کی وفا یاد آ گئی

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں