5 اشعار

ایک دروازہ کیا کھلا باہر

Ek darwaza kya khula bahar

ایک دروازہ کیا کھلا باہر

«ایک دروازہ کیا کھلا باہر» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے مدثر ثانی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

ایک دروازہ کیا کھلا باہرگھر کا ہر فرد چل دیا باہر

دیکھ یخ بستہ ہے ہوا باہراس طرح ایک دم نہ جا باہر

چل دئے یوں صنم کدے سے ہمجیسے مل جائے گا خدا باہر

ایک تجھ سے رہے ہمیشہ دورورنہ کیا کچھ نہیں ملا باہر

گھر میں آ کر سکوں ملا باصرؔکس قدر تیز تھی ہوا باہر

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں