5 اشعار

ہمارے ساتھ زمانہ کیا کرے کچھ بھی

Hamare saath zamana kya kare kuchh bhi

ہمارے ساتھ زمانہ کیا کرے کچھ بھی

«ہمارے ساتھ زمانہ کیا کرے کچھ بھی» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

ہمارے ساتھ زمانہ کیا کرے کچھ بھیذرا ملال نہ ہو تو نہ گر کہے کچھ بھی

وہ اور وقت تھے جب انتخاب ممکن تھاکریں گے اہل ہنر کام اب ملے کچھ بھی

نہیں ہے وقت مرے پاس ہر کسی کے لیےمری بلا سے وہ ہوتے ہوں آپ کے کچھ بھی

جو میرا حق ہے مجھے وہ تو دیجیے صاحبطلب کیا نہیں میں نے جناب سے کچھ بھی

ذرا سی بات پہ تیرا یہ حال ہے باصرؔابھی تو میں نے بتایا نہیں تجھے کچھ بھی

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں