5 اشعار

کیسی محفل میں اے دل تجھ کو لایا ہوں دیکھ ذرا

Kaisi mehfil mein aye dil tujh ko laya hoon dekh zara

کیسی محفل میں اے دل تجھ کو لایا ہوں دیکھ ذرا

«کیسی محفل میں اے دل تجھ کو لایا ہوں دیکھ ذرا» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے مرزا جواد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

کیسی محفل میں اے دل تجھ کو لایا ہوں دیکھ ذرامیں نے تیرے عیش کرائے اب تو میرے عیش کرا

لگتا ہے یہ ناصح بھی ہے جن کی طرح کی کوئی چیزیک دم آ دھمکے گا کہیں سے جوں ہی میں نے جام بھرا

گاڑی کی رفتار بھی تیز ہے رستہ بھی ہے نا ہمواردھیرے دھیرے شانت ہوا ہوں پہلے تو میں بہت ڈرا

اپنی مہارت پر تجھ کو بے جا تو نہ ہوگا اتنا مانمیں بھی مان ہی لوں گا تجھ کو لیکن کھیل کے مجھے ہرا

اپنے حال زبوں کا میں تقدیر پہ دھرتا تھا الزاماب معلوم ہوا باصرؔ یہ سب ہے تیرا کیا دھرا

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں