7 اشعار

اِتنے کڑوے دور میں شیریں مقالی کس طرح

Itne kadwe daur mein shereen-maqali kis tarah

اِتنے کڑوے دور میں شیریں مقالی کس طرح

«اِتنے کڑوے دور میں شیریں مقالی کس طرح» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

اِتنے کڑوے دور میں شیریں مقالی کس طرحپوچھ مت اپنی زباں ہم نے سنبھالی کس طرح

حُسن و خوبی اک طرف اُس پر وفا بھی ختم ہےہم کو بہلاتا ہے محبوبِ خیالی کس طرح

ہو گیا دل کے مکاں میں اک حسیں آ کر مکیںفکر یہ ہے اب کرائیں اِس کو خالی کس طرح

پاوں رکھنا بھی جہاں کل تک نہ تھا زیبا اُنہیںوقت نے لا کر بنایا ہے سوالی کس طرح

ہو گئے بے حال جو تیرے تغافل کے سببکس طرح ہو گی مگر ان کی بحالی کس طرح

گلشنِ جاں میں ہوائے شعر پھر سے چل پڑیجھومتی ہے پتی پتی ڈالی ڈالی کس طرح

مدتیں درکار ہیں باصِر حصولِ صبر کوایک دن میں تم نے یہ دولت کما لی کس طرح

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں