5 اشعار

تھا جو کبھی اک شوق فضول

Tha jo kabhi ek shauq-e-fazool

تھا جو کبھی اک شوق فضول

«تھا جو کبھی اک شوق فضول» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے ظفر نقوی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 27 سیکنڈ ہے۔

تھا جو کبھی اک شوق فضولاب ہے وہی اپنا معمول

کیسے یاد رہی تجھ کومیری اک چھوٹی سی بھول

غم برگد کا گھنا درختخوشیاں ننھے ننھے پھول

اب دل کو سمجھائے کونبات اگرچہ ہے معقول

آنسو خشک ہوئے جب سےآنگن میں اڑتی ہے دھول

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں