5 اشعار

آج بھڑکی رگ وحشت ترے دیوانوں کی

Aaj bhadki ragh e wahshat tere deewanon ki

آج بھڑکی رگ وحشت ترے دیوانوں کی

«آج بھڑکی رگ وحشت ترے دیوانوں کی» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

آج بھڑکی رگ وحشت ترے دیوانوں کیقسمتیں جاگنے والی ہیں بیابانوں کی

پھر گھٹاؤں میں ہے نقارۂ وحشت کی صداٹولیاں بندھ کے چلیں دشت کو دیوانوں کی

آج کیا سوجھ رہی ہے ترے دیوانوں کودھجیاں ڈھونڈھتے پھرتے ہیں گریبانوں کی

روح مجنوں ابھی بیتاب ہے صحراؤں میںخاک بے وجہ نہیں اڑتی بیابانوں کی

اس نے احسانؔ کچھ اس ناز سے مڑ کر دیکھادل میں تصویر اتر آئی پری خانوں کی

— احسان دانش