7 اشعار

عشق کی دنیا میں اک ہنگامہ برپا کر دیا

Ishq ki duniya mein ek hangama barpa kar diya

عشق کی دنیا میں اک ہنگامہ برپا کر دیا

«عشق کی دنیا میں اک ہنگامہ برپا کر دیا» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

عشق کی دنیا میں اک ہنگامہ برپا کر دیااے خیال دوست یہ کیا ہو گیا کیا کر دیا

ذرے ذرے نے مرا افسانہ سن کر داد دیمیں نے وحشت میں جہاں کو تیرا شیدا کر دیا

طور پر راہ وفا میں بو دیئے کانٹے کلیمعشق کی وسعت کو مسدود تقاضا کر دیا

بستر مشرق سے سورج نے اٹھایا اپنا سرکس نے یہ محفل میں ذکر حسن یکتا کر دیا

چشم نرگس جائے شبنم خون روئے گی ندیممیں نے جس دن گلستاں کا راز افشا کر دیا

قیس یہ معراج الفت ہے کہ اعجاز جنوںنجد کے ہر ذرے کو تصویر لیلیٰ کر دیا

مدعائے دل کہوں احسانؔ کس امید پروہ جو چاہیں گے کریں گے اور جو چاہا کر دیا

— احسان دانش